مظفرآباد میں آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے باہر مشترکہ اپوزیشن نے اہم پریس کانفرنس کرتے ہوئے حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔
اپوزیشن رہنما شاہ غلام قادر نے کہا کہ آزاد کشمیر ایک حساس خطہ ہے اورعوامی مسائل پر بات صرف اسمبلی کے اندر ہونی چاہیے۔
ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت کے پاس واضح اکثریت موجود نہیں اگررویہ درست نہ کیا گیا توعدم اعتماد کی تحریک بھی لائی جا سکتی ہے۔
رمضان المبارک میں عوام کو صبح 3 سے رات 10 بجے تک گیس فراہم کی جائے، وزیراعظم کی ہدایت
سابق وزیراعظم راجہ فاروق حیدر نے کہا کہ وہ پہلے بھی کہہ چکے ہیں کہ پانچواں وزیراعظم بھی آ سکتا ہے، انہوں نے اسمبلی کے اندر قرارداد مذمت کی منظوری کوغیرمعمولی اقدام قرار دیا۔
اپوزیشن رہنما خواجہ فاروق احمد نے واضح کیا کہ وہ اسمبلی کی مدت پوری ہونے اور بروقت انتخابات کے حق میں ہیں اور نہیں چاہتے کہ پانچواں وزیراعظم آئے۔
ادھر سابق وزیراعظم چودھری انوارالحق نے بتایا کہ اسمبلی اجلاس کے لیے ریکوزیشن جمع کرا دی گئی ہے اور حکومت کو ایوان میں آکر جواب دینا ہوگا۔ اپوزیشن نے مطالبہ کیا کہ سیاسی معاملات کو آئینی دائرے میں رہ کر حل کیا جائے۔
