اسرائیل نے مقبوضہ بیت المقدس میں مسجد اقصیٰ کے امام کو گرفتار کر لیا۔
فلسطینی خبر رساں ادارے وفا کے مطابق پیر کی شام مسجد اقصیٰ کے صحن سے شیخ محمد العباسی کو گرفتار کیا گیا تاہم گرفتاری کی وجہ نہیں بتائی گئی۔
امام کی گرفتاری کے علاوہ اسرائیلی فوج مسجد اقصیٰ میں نمازیوں کے داخلے پر پابندیاں عائد کی رہی ہیں۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مغربی کنارے پر اسرائیلی قبضے کی مخالفت کر دی
اطلاعات کے مطابق صیہونی حکام کی جانب سے بعض مذہبی شخصیات پر پابندی کے احکامات بھی جاری کیے گئے ہیں۔
حماس نے امام کی گرفتاری شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ امام کو مسجد میں داخلے سے روکنا مذہبی معاملات میں مداخلت ہے۔
