وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے عمران خان کی رہائی کے لیے ’’بانی رہائی فورس ‘‘بنانے کا اعلان کیا ہے۔
سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزہراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے اعلان کیا کہ انہیں بانی پی ٹی آئی کی جانب سے اسٹریٹ موومنٹ کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔
اداروں پر الزامات ، سہیل آفریدی کے وارنٹ جاری ، گرفتار کرنیکا حکم
انہوں نے الزام عائد کیا کہ عدالتی احکامات کو نظر انداز کیا جا رہا ہے اور بانی پی ٹی آئی کو ذاتی معالجین تک رسائی بھی فراہم نہیں کی جا رہی۔ ان کا کہنا تھا کہ موجودہ صورتحال جمہوریت، آئین کی بالادستی اور آزاد میڈیا کے لیے خطرہ ہے۔
سہیل آفریدی نے “بانی رہائی فورس” کے قیام کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اس فورس کی باقاعدہ رجسٹریشن کی جائے گی اور یہ مکمل طور پر پرامن جدوجہد کرے گی، اس فورس میں پی ٹی آئی، آئی ایس ایف اور وومن ونگ سمیت تمام طبقات شامل ہوں گے۔
انہوں نے بتایا کہ عید کے فوراً بعد پشاور میں فورس کے اراکین سے حلف لیا جائے گا،ان کا کہنا تھا کہ فورس کا باقاعدہ چین آف کمانڈ ہوگا اور جسے بانی پی ٹی آئی ذمہ داری دیں گے، وہی اس فورس کی قیادت کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ پہلے مکمل تیاری کی جائے گی اور پھر جدوجہد کا آغاز ہوگا۔
متاثرین کی معاونت کیلئے جاری فنڈز کی ایک ایک پائی کا حساب رکھا جائے گا، سہیل آفریدی
پارٹی کے اندرونی معاملات پر سوال کے جواب میں سہیل آفریدی نے کہا کہ جو لوگ انہیں عہدے سے ہٹانے کی خواہش رکھتے ہیں وہ یاد رکھیں کہ عزت اور ذلت اللہ کے ہاتھ میں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ انہیں ہٹانے سے متعلق پیغام کس نے دیا، اس بارے میں بانی پی ٹی آئی کی بہنوں سے پوچھا جائے۔
