بجلی کی فی یونٹ قیمت میں اضافے کا امکان ہے۔
سی پی پی اے نے جنوری کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں اضافے کی درخواست نیپرا میں دائر کر دی۔
نیپرا 26 فروری کو اضافے سے متعلق درخواست پر سماعت کرے گی، سی پی پی اے نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ فروری میں 9 ارب 14 کروڑ یونٹس بجلی پیدا کی گئی اور بجلی کمپنیوں کو 8 ارب 76 کروڑ 20 لاکھ یونٹس بجلی فراہم کی گئی۔
بجلی کی قیمت جنوری میں 12 روپے17 پیسے فی یونٹ رہی، درخواست میں کہا گیا کہ جنوری کیلئے ریفرس لاگت 10 روپے 39 پیسے فی یونٹ مقرر تھی۔
پاکستان کی معاشی محاذ پر کامیابی ،پہلی ششماہی میں تاریخی سرپلس حاصل
یاد رہے کہ سی پی پی اے نے ایک ماہ کیلئے بجلی 1 روپے 78 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست کی ہے۔
