اسلام آباد ہائیکورٹ اور ماتحت عدالتوں کیلئے رمضان کے نئے اوقاتِ کار جاری کر دیے گئے۔
چیف جسٹس محمد سرفراز ڈوگر کی منظوری سے رجسٹرار آفس نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، پیر سے جمعرات تک سنگل بینچ میں سماعت صبح ساڑھے 9 سے ساڑھے 11 بجے تک ہوگی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں ساڑھے 11 سے 12 بجے تک عدالتی وقفہ کیا جائے گا، ڈویژن بینچ میں کیسز کی سماعت دوپہر 12 سے ڈیڑھ بجے تک ہوگی۔
جمعہ کوعدالتی کارروائی صبح ساڑھے 9 سے ساڑھے 11 بجے تک جاری رہے گی، پیر سے جمعرات تک دفتری اوقاتِ کار صبح 9 سے دوپہر ڈھائی بجے تک مقرر کئے گئے ہیں۔
جمعہ کو ہائیکورٹ کے دفاتر صبح 9 سے دوپہر 12 بجے تک کھلے رہیں گے، ماتحت عدالتوں میں کیسز کی سماعت صبح 9 سے دوپہر ڈھائی بجے تک کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
کوئٹہ میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، 8 دہشت گرد ہلاک
نوٹیفکیشن کے مطابق جمعہ کو ماتحت عدالتوں میں صبح 9 سے دوپہر 12 بجے تک سماعت ہوگی، یہ اوقات رمضان المبارک کے دوران لاگو رہیں گے۔
