پاکستان نے معاشی محاذ پربڑی کامیابی حاصل کرلی ،پہلی ششماہی میں تاریخی سرپلس حاصل کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ایس آئی ایف سی کی مؤثر معاشی حکمتِ عملی کے باعث 542 ارب روپے کا بڑا مالیاتی سرپلس حاصل ہوگیا۔
سائبر خطرات کیخلاف ریڈ الرٹ، اسٹیٹ بینک کا ملک گیر پلان جاری
ٹیکس وصولیوں اور اسٹیٹ بینک کے منافع سے حکومتی وسائل میں ریکارڈ اضافہ ہوا،اخراجات میں کمی اور مالیاتی ڈسپلن سے معیشت کو پائیدار استحکام مل گیا۔
قرضوں کی قبل از وقت ادائیگی اور پیٹرولیم لیوی سے مالیاتی پوزیشن مستحکم ہوئی،ایس آئی ایف سی کی رہنمائی میں پاکستان پائیدار ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔
