ہم نیٹ ورک کے ناظرین کو رمضان میں اسپیشل ٹرانسمیشن اسلام رمضان دیکھنے کو ملے گی۔
اسلام رمضان میں ناظرین کو وہ سب دیکھنے کو ملے گا جو وہ دیکھنا چاہتے ہیں، اسلام رمضان کا آغاز روزانہ 5 بج کر تین منٹ پر ہوا کرے گا۔
رمضان وہ مہینہ ہے جو دلوں کو جوڑتا ہے اور روح کو سکون دیتا ہے اور یہ ہم یاد دلاتا ہے کہ اصل دولت عبادت، صبر، شکر اور دعاؤں میں ہے۔
رمضان ایک عظیم، بابرکت، مقدس، تربیتی اور رحمت الہٰی کے نزول کا مہینہ ہے، اس کا ایک ایک لمحہ اور ساعتیں مبارک اور پُرنور ہیں۔ خوش نصیب ہے وہ شخص جسے ماہ مقدس کی مبارک ساعتیں میسر ہوں۔
رمضان المبارک صبر، استقامت، برداشت اور تقویٰ کی روشن بہار ہے، یہ وہ بابرکت مہینہ ہے جس میں اللہ تعالیٰ اپنے بندوں پر رحمتوں کے دروازے کھول دیتا ہے۔
سب سے طویل روزے کہاں اور مختصر کن ممالک میں ہوں گے؟
امید ہے ہم نیوز کی اسلام رمضان ٹرانسمیشن اپنے ناظرین کو سحر میں جکڑ لے گی اور انہیں وہ سب دیکھنے کو ملے گا جو رمضان میں وہ دیکھنا چاہتے ہیں۔
