رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج پشاور میں منعقد ہو گا۔
آج سعودی عرب سمیت عرب ممالک میں پہلا روزہ ہے، مسجد الحرام اور مسجد نبویؐ میں پہلی تراویح ادا کی گئی، ہزاروں زائرین اور نمازی شریک ہوئے۔
دوسری جانب اسپارکو کے ترجمان نے پیشگوئی کر رکھی ہے کہ پاکستان میں پہلا روزہ 19 فروری بروز جمعرات ہونے کا امکان ہے، نئے چاند کی پیدائش ہوچکی ہے۔
اسپارکو کے مطابق آج غروبِ آفتاب کے وقت چاند کی عمرتقریباً 25 گھنٹے اور 48 منٹ ہوگی، اس لئے چاند با آسانی دیکھا جا سکے گا۔
اتحاد کے ذریعے انتہا پسندی کو شکست دی جائے گی، صدر مملکت
چاند کی رویت کے بارے میں حتمی اعلان رویت ہلال کمیٹی کرے گی، کل یکم رمضان ہونے کی صورت میں آج پاکستان میں بھی پہلی تراویح ادا کی جائے گی۔
آج خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں سعودی عرب کے ساتھ روزہ رکھا گیا ہے۔
