لاہور: صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ اتحاد کے ذریعے انتہا پسندی کو شکست دی جائے گی۔
ؕصدر مملکت آصف علی زرداری کی زیر صدارت بلاول ہاؤس لاہور میں پاکستان پیپلز پارٹی کا اہم اجلاس ہوا۔ اجلاس میں مقامی اور صوبائی قیادت نے شرکت کی اور ملک کی سیاسی و معاشی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
آصف علی زرداری نے قومی چیلنجز کے دوران اتحاد اور لچک پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو اس وقت معاشی دباؤ اور سیاسی چیلنجز کا سامنا ہے۔ جن سے نمٹنے کے لیے صبر اور مسلسل کوششیں ناگزیر ہیں۔
انہوں نے زراعت کے استحکام اور معاشی مضبوطی پر خصوصی توجہ دینے کی ہدایت کی۔ اور کہا کہ جمہوری مذاکرات انصاف اور قومی ہم آہنگی کا مضبوط ذریعہ ہیں۔ پاکستان پیپلز پارٹی اپنے بانی اصولوں اور تاریخی میراث پر قائم ہے۔
یہ بھی پڑھیں: رمضان المبارک کے دوران موسم خوشگوار رہنے کا امکان ہے، این ڈی ایم اے
آصف علی زرداری نے قومی سلامتی، خودمختاری اور سالمیت کو بنیادی ترجیح قرار دیتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف مسلح افواج کے ساتھ کھڑے ہیں اور اتحاد کے ذریعے انتہا پسندی کو شکست دی جائے گی۔
