پشاور ہائیکورٹ کے حکم پر خیبر پختونخوا پولیس نے صوبے بھر کی بند شاہراہوں پر دھرنا دینے والے مظاہرین کو منتشر کر کے سڑکوں پر آمد ورفت بحال کر دی۔
پشاور ہائیکورٹ نے شاہراہیں کھولنے کا حکم جاری کیا تھا جس کے بعد پولیس اور انتظامیہ حرکت میں آ گئی، بند سڑکیں کھولنے کے بعد مسافروں نے سکھ کا سانس لیا۔
اپوزیشن اتحاد کا احتجاج ، شاہراہ دستور بند ، ارکان پارلیمنٹ کو بھی روک لیا گیا
آئی جی خیبر پختونخوا کے مطابق عدالت عالیہ نے واضح کیا تھا کہ عوام کے حقِ نقل و حمل میں رکاوٹ ڈالنا آئین کی خلاف ورزی ہے۔
عدالتی حکم پر آئی جی خیبر پختونخوا ذوالفقار حمید نے تمام ریجنل اور ضلعی پولیس افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ عدالتی احکامات پر من و عن عمل کیا جائے اور شہریوں کی سہولت کیلئے تمام بند سڑکیں فوری کھلوا دی جائیں۔
