بالی وڈ کے مشہور اسکرین رائٹر اور معروف اداکار سلمان خان کے والد سلیم خان کی طبیعت بگڑنے پر ممبئی کے لیلاوتی اسپتال میں منگل کی صبح داخل کر دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق 90 سالہ سلیم خان کو صبح تقریباً 8:30 بجے فیملی ڈاکٹراسپتال کے ایمرجنسی ڈپارٹمنٹ لے آئے جہاں فوری طبی امداد کے بعد انہیں انتہائی نگہداشت یونٹ (آئی سی یو) منتقل کردیا گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ڈاکٹروں نے بتایا کہ سلیم خان کی حالت اس وقت مستحکم ہے، تاہم ان کی طبی حالت پر قریبی نگرانی جاری ہے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے فوری نمٹا جا سکے۔
وجے دیوراکونڈا اور رشمیکا کی شادی، دعوت نامہ سوشل میڈیا پر وائرل
خاندان کی جانب سے رازداری کی درخواست کے پیش نظر اسپتال نے فی الحال مزید طبی تفصیلات جاری نہیں کیں۔ میڈیا اور فینز کی جانب سے نیک تمناؤں کا سلسلہ جاری ہے جبکہ بالی وڈ اسٹارز بھی سلیم خان کی جلد صحت یابی کے لیے دعائیں کر رہے ہیں۔
اس واقعے نے فلمی دنیا میں تشویش پیدا کر دی ہے، کیونکہ سلیم خان کو بالی وڈ میں ایک لیجنڈ اور بااثر اسکرین رائٹر کے طور پر جانا جاتا ہے اور ان کی صحت سے متعلق خبریں شائقین کی خصوصی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔
