ایران اور امریکا نے جنیوا میں ہونے والے جوہری مذاکرات میں معاہدے کے اہم اصولوں پر اتفاق کر لیا۔
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ مذاکرات میں پیش رفت ہوئی ، فی الحال صرف اصولوں پر اتفاق ہوا ہے، فی الحال کسی باقاعدہ معاہدے کا امکان نہیں۔
ایرانی وزیر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ امریکا کی جانب سے طاقت کے استعمال کا واضح حوالہ فوری اور غیر مشروط طور ختم ہونا چاہئے۔
میزائل پروگرام ہماری ریڈ لائن ، کسی قسم کے مذاکرات نہیں ہو سکتے ، ایران
خیال رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران کو جوہری پروگرام پر طاقت کے استعمال کی دھمکی دیتے رہے ہیں، جبکہ تہران کا کہنا ہے کہ کسی بھی حملے کا جواب دیا جائے گا۔
دوسری جانب خلیجی عرب ممالک نے بھی خبردار کیا ہے کہ کسی ممکنہ فوجی کارروائی سے خطے میں نئی جنگ چھڑ سکتی ہے۔
