ریاض: سعودی عرب میں رمضان المبارک کا چاند نظر آ گیا۔ پہلا روزہ کل ہو گا۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سعودی عرب اور دیگر خلیجی ممالک میں کل بروز بدھ 18 فروری کو یکم رمضان المبارک اور پہلا روزہ ہو گا۔
آج رات مسجد الحرام اور مسجد نبویّ شریف سمیت خلیجی ممالک کی مساجد میں نماز تراویح ادا کی جائے گی۔
سعودی عرب میں 12 مقامات پر رمضان المبارک کا چاند دیکھا گیا۔ سعودی سپریم کورٹ نے تکنیکی نظام کے ذریعے تمام 12 مقامات کو آپس میں منسلک کر دیا تھا۔
سعودی فلکیاتی تنظیم نے سعودی عرب میں بدھ کو پہلا روزہ ہونے کا امکان ظاہر کیا تھا۔
متحدہ عرب امارات میں بھی رمضان المبارک کا چاند نظر آ گیا۔
یہ بھی پڑھیں: قیامت کی ایک اور نشانی سامنے آ گئی، نیوٹن کی 2060 میں دنیا کے اختتام کی پیشگوئی
دوسری جانب سنگاپور، فلپائن اور انڈونیشیا سمیت کئی ممالک میں رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا۔ ان ممالک میں رمضان المبارک کا آغاز 19 فروری بروز جمعرات سے ہو گا۔
