کراچی میں سپر ہائی وے پر ڈی ایچ اے سٹی کے قریب پیش آنے والے خوفناک ٹریفک حادثے میں خاتون اور بچے سمیت چار افراد جاں بحق جبکہ متعدد افراد زخمی ہوگئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق کئی گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں جانی نقصان ہوا، امدادی ٹیموں نے فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ کرزخمیوں کوقریبی اسپتالوں میں منتقل کیا۔
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری نے متعلقہ پولیس حکام کو فوری طور پرموقع پر پہنچنے اورامدادی سرگرمیاں تیز کرنے کی ہدایت جاری کی۔
باجوڑ: چیک پوسٹ پر حملہ ناکام، 12 خوارج ہلاک، دھماکے سے 11 اہلکار شہید
آئی جی سندھ کی جانب سے ہدایت کی گئی کہ زخمیوں کی اسپتال منتقلی کے دوران راستوں کو کلیئر رکھا جائے تاکہ ریسکیو آپریشن میں کسی قسم کی رکاوٹ نہ ہو۔
دوسری جانب مراد علی شاہ نے حادثے میں انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے، وزیراعلیٰ نے زخمیوں کو فوری اور بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے حادثے کی مکمل رپورٹ طلب کرلی۔
انہوں نے ڈی آئی جی ٹریفک کو ٹریفک قوانین پرسختی سے عملدرآمد یقینی بنانے کا حکم بھی دیا اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی۔
