کراچی کے مختلف علاقوں میں ہلکی اور درمیانے درجے کی بارش ہوئی جس سے موسم خوشگوار ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق ناظم آباد،سخی حسن ، گلشن اقبال ، گلستان جوہر میں بارش ملیر ہالٹ، رفاہِ عام سوسائٹی اور ملحقہ علاقوں میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش ریکارڈ کی گئی، جبکہ تیز ہوائیں بھی چلتی رہیں۔
ملیر کینٹ اور لیاقت آباد میں بارش کے ساتھ ژالہ باری بھی ہوئی جس سے سڑکیں زیرِ آب آگئیں۔ بلدیہ ٹاؤن،سائٹ ایریا اور اس کے اطراف کے علاقوں میں بھی بادل برسے۔
دوسری جانب محکمہ موسمیات نے بارش کے اعدادوشمار جاری کر دیے ہیں جس کے تحت سب سےز یادہ بارش جناح ٹرمینل میں 20 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی جب کہ ناظم آباد 8.5 اور منیٹ کمپلیکس یونیورسٹی روڈ پر 5.8 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کی پیشگوئی
واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے آج شہر میں گرج چمک کیساتھ بارش کی پیش گوئی کررکھی تھی۔
