بنگلا دیش کے نو منتخب وزیراعظم طارق رحمان نے حلف اٹھالیا۔
ڈھاکا میں نئی حکومت کی حلف برداری کی تقریب ہوئی،پاکستان کی جانب سے وفاقی وزیراحسن اقبال تقریب حلف برداری میں شریک ہوئے۔قبل ازیں بی این پی کے ارکانِ پارلیمنٹ نے متفقہ طور پر طارق رحمان کو قائدِ ایوان اور وزیرِاعظم منتخب کیا۔
ڈھاکا،عبوری حکومت کے سربراہ ڈاکٹریونس نے استعفیٰ دے دیا
بنگلا دیش کے عبوری سربراہ اور نوبیل امن انعام یافتہ رہنما محمد یونس نے قوم سے الوداعی خطاب میں اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا۔
انہوں نے اقتدار منتخب حکومت کے حوالے کرتے ہوئے کہا کہ جمہوریت، آزادیٔ اظہار اور بنیادی حقوق کا سفر جاری رہنا چاہیے۔ عبوری حکومت آج اپنی ذمہ داریاں مکمل کر رہی ہے اور عوام کے فیصلے کا احترام کرتے ہوئے اقتدار نئی منتخب قیادت کو منتقل کیا جا رہا ہے۔
دو تہائی اکثریت کے بعد بی این پی کا بھارت سے شیخ حسینہ کی فوری حوالگی کا مطالبہ
یاد رہے گزشتہ ہفتے ہونے والے عام انتخابات میں بی این پی نے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کی تھی۔
