بنگلا دیش کی عبوری حکومت کے سربراہ ڈاکٹریونس نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا
بنگلا دیش کے نئے وزیراعظم طارق رحمان آج حلف اٹھائیں گے۔وزیراعظم بنگلا دیش کی تقریب حلف برداری میں احسن اقبال پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔
بنگلا دیش الیکشن،بی این پی نےمیدان مار لیا،حکومت بنانے کا اعلان
قبل ازیں وفاقی وزیر احسن اقبال نے ڈھاکا میں محمد یونس سے ملاقات کی، ملاقات میں پاکستان اور بنگلا دیش کےدرمیان دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
احسن اقبال نے وزیراعظم کی جانب سے محمد یونس کیلئے نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا،دونوں رہنماؤں کے درمیان علاقائی تعاون اور مختلف شعبوں میں شراکت داری پر بھی گفتگو ہوئی۔
پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو نئی بلندیوں پر لے جانے کا عزم کیا گیا۔
ہم قوم کو ایک خوشگوار اور تہوار جیسا انتخاب تحفے میں دینا چاہتے ہیں، چیف الیکشن کمشنر بنگلادیش
یاد رہے محمد یونس اگست 2024 میں وطن واپس آئے تھے، جب سابق وزیرِ اعظم شیخ حسینہ کی حکومت طلبہ کی قیادت میں ہونے والی عوامی تحریک کے نتیجے میں ختم ہو گئی تھی
