سپریم کورٹ آف پاکستان کے سابق جج اور لاہور ہائی کورٹ کے سابق چیف جسٹس ،جسٹس خلیل الرحمن خان انتقال کر گئے۔

اہل خانہ نے جسٹس خلیل الرحمن خان کے انتقال کی تصدیق کی جس کے بعد وکلا برادری، ججز اور سماجی شخصیات کی جانب سے تعزیتی پیغامات کا سلسلہ شروع ہو گیا۔
سینئر سیاستدان زعیم قادری انتقال کر گئے
مرحوم کی نمازِ جنازہ آج لاہور میں نمازِ مغرب کے بعد ادا کی جائے گی۔ اہل خانہ کے مطابق نمازِ جنازہ میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات کی شرکت متوقع ہے جبکہ وکلا برادری کی بڑی تعداد بھی شرکت کرے گی۔
جسٹس خلیل الرحمن خان کا شمار ملک کے سینئر اور تجربہ کار ججز میں ہوتا تھا۔ انہوں نے اپنے کیریئر کے دوران کئی اہم آئینی اور قانونی مقدمات کی سماعت کی اور اپنے فیصلوں کے باعث قانونی حلقوں میں احترام کی نگاہ سے دیکھے جاتے تھے۔ بطور چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ انہوں نے عدالتی نظام کی بہتری اور زیر التوا مقدمات کے جلد فیصلوں کے لیے اہم اقدامات کیے۔
معروف نعت خواں تابندہ لاری انتقال کر گئیں
قانونی ماہرین کے مطابق جسٹس خلیل الرحمن خان ایک دیانتدار اور اصول پسند جج کے طور پر جانے جاتے تھے۔ ان کی عدلیہ کے لیے خدمات کو طویل عرصے تک یاد رکھا جائے گا۔
ان کے انتقال پر وکلا تنظیموں، ججز اور مختلف سماجی و سیاسی شخصیات نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے درجات کی بلندی اور اہل خانہ کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔
