وفاقی وزیراطلاعات عطا تارڑ نے پی ٹی آئی سے ڈیل کے بارے میں خبروں کی حقیقت بیان کر دی۔
لندن میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ڈیل ہے اور ڈھیل کی تمام باتیں قیاس آرائیاں ہیں، ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کی آنکھ کی تکلیف کو لے کر سوشل میڈیا پر سنسنی پھیلائی گئی۔
وزیر اطلاعات نے کہا کہ ہماری ذمہ داری تھی ہیلتھ کیئر فراہم کریں جو کہ کی گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کی صحت بہتر ہے جو ایشو تھا وہ حل ہوگیا۔
عطا تارڑ نے کہا کہ عمران خان کی صحت کے مسائل کو طبی ماہرین نے بھی دیکھا اور اس حوالے سے ان کی پارٹی کے رہنماؤں کوبریفنگ بھی دی گئی۔
مسائل کے حل کیلئے وزیراعظم ویب پورٹل اور خصوصی عدالتیں قائم کی جائینگی ، اوورسیز کشمیری کنونشن
وفاقی وزیراطلاعات نے اپوزیشن سے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی صحت کے معاملے پر سیاست نہیں کرنی چاہیے۔
