محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کر دی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج اسلام آباد میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے، ڈیرہ غازی خان، بھکر، لیہ، بہاولپور اور بہاولنگر میں بارش کی توقع ہے، ملتان، خانیوال، ساہیوال اور گرد و نواح میں بھی بارش کا امکان ہے۔
کوئٹہ، چمن، پشین، مسلم باغ، ژوب، زیارت، بارکھان، سبی، قلات، کیچ، پنجگور، واشک، خاران، لسبیلہ اور خضدار میں بارش کا امکان ہے، گوادر میں چند مقامات پر بارش و ژالہ باری کی توقع ہے۔
کراچی، دادو، جامشورو، لاڑکانہ، جیکب آباد، حیدرآباد اور گرد و نواح میں چند مقامات پر بارش کا امکان ہے، ڈیرہ اسماعیل خان، وزیرستان اور ٹانک میں بارش ہونے کی توقع ہے۔ لکی مروت، کرک، پارا چنار اور گرد و نواح میں بارش ہونے کی توقع ہے۔
مسائل کے حل کیلئے وزیراعظم ویب پورٹل اور خصوصی عدالتیں قائم کی جائینگی ، اوورسیز کشمیری کنونشن
گلگت بلتستان میں موسم سرد اورمطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے، آزاد کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔
