مظفرآباد میں پہلے اوورسیز کشمیری کنونشن کا باقاعدہ آغاز ہو چکا ، اپنی نوعیت کی پہلی تاریخی تقریب اوورسیز کشمیریوں کو ریاست کی ترقی میں شامل کرنے کے لیے منعقد کی گئی ۔
کنونشن کا انعقاد وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور کی سرپرستی میں کیا گیا۔ کنونشن کا بنیادی مقصد بیرون ملک مقیم کشمیریوں کو آزاد کشمیر میں آئی ٹی ، سیاحت اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کی ترغیب دینا ہے۔
اوورسیزپاکستانیوں کیلئے مراعاتی پیکیج متعارف، سول اعزازات کا بھی اعلان
اوورسیز کشمیریوں کے مسائل کے حل کے لیے حکومت نے خصوصی عدالتوں کے قیام اور ایک مربوط نظام عدل متعارف کروانے کا ارادہ بھی ظاہر کیا ہے۔ اوورسیز کے مسائل و شکایات کے حل کیلیے وزیراعظم آزاد کشمیر ویب پورٹل کا قیام بھی شامل ہے۔
کنونشن میں دنیا بھر سے سینکڑوں کشمیری وفود اور سرمایہ کاروں نے شرکت کی ، جن کا کوہالہ کے مقام پر تاریخی استقبال کیا گیا۔
گاڑیوں کی خرید و فروخت ، اوورسیز پاکستانیوں کو بڑی سہولت مل گئی
حکومتِ آزاد کشمیر اس کنونشن کو ریاست کی معاشی ترقی کے لیے ایک “گیم چینجر” قرار دے رہی ہے ، اوورسیز کنونشن میں پینل گروپ ڈسکشن اورپالیسی ڈائیلاگ ہونگے،پینل ڈسکشن کے بعد سفارشات کی روشنی میں جامع پالیسی مرتب کی جائے گی۔
