نیپرا نے موجودہ سولر صارفین کے لیے نیٹ میٹرنگ پالیسی کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کر لیا۔
نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے سولر پالیسی میں ترمیمی مسودے کا نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے 30 دن کے اندر آراء طلب کر لی ہیں۔ ترامیم 9 فروری 2026 سے نافذ العمل ہوں گی۔
واضح رہے گزشتہ ہفتے نیپرا نے ملک میں نیٹ میٹرنگ کے بجائے نیٹ بلنگ نظام کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔
سولر نیٹ میٹرنگ قوانین پر نظرثانی کیلئے نیپرا میں درخواست دائر
نئے ریگولیشنز 2026 کے تحت نئے سولر صارفین سے اضافی بجلی 11 روپے فی یونٹ میں خریدنے کا فیصلہ کیا گیا ، اس کے علاوہ صارفین سے معاہدوں کی مدت 7 سال سے کم کرکے 5 سال مقرر کی گئی تھی۔
یاد رہے وزیراعظم نے سولر نیٹ میٹرنگ کو نیٹ بلنگ میں تبدیل کرنے کے معاملے کا نوٹس لے کر پاور ڈویژن کو نظر ثانی درخواست کی ہدایت کی تھی۔
