بھارتی ریاست اوڈیشا کی معروف گلوکارہ گیتا پٹنائک برین اسٹروک کے باعث 73 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سریلی آواز رکھنے والی گیتا پٹنائک گزشتہ ہفتے برین اسٹروک کے بعد ایک اسپتال میں زیرِ علاج تھیں جہاں وہ دوران علاج انتقال کر گئیں۔
بھارتی گلوکار ہیومنے ساگر 36 سال کی عمر میں انتقال کر گئے
گلوکارہ کو جمعرات کے روز ایک تقریب کے دوران طبیعت خراب ہونے پر پہلے کٹک کے کیپیٹل اسپتال منتقل کیا گیا جہاں برین سٹروک کی تصدیق ہوئی، بعد ازاں انہیں کٹک کے ایک نجی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
گلوکارہ کے بہنوئی پردوش پٹنائک کے مطابق اتوار کے روز علاج کے دوران ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔
