فتنہ الہندوستان کی جانب سے بلوچوں کی نسل کشی جاری ہے، بھارتی پراکسیز کا مکروہ چہرہ ایک بار پھربے نقاب ہوگیا۔
بلوچ عوام کی جانب سے فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے بیانیہ کو مسترد کردیا گیا،فتنہ الہندوستان کے سفاک دہشتگردوں کے ہاتھوں شہید نوید ہاشم کی ماں کی داستان سامنے آگئی۔
نوید ہاشم کی والدہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں نے بیٹے کو اغوا کر کے 26 دن تک لاپتہ رکھا ،فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں نے بیٹے پر تشدد کیا ، اذیتیں دیکر شہید کر دیا۔
شہید کرنے کے بعد میرے بیٹے کی لاش کو پیرکین میں پھینک دیا گیا،کوئی بلوچ اپنے بھائیوں کے ساتھ ایسا کر ہی نہیں سکتا۔
سکیورٹی فورسز کا پنجگور میں آپریشن ، فتنہ الہندوستان کے 3 دہشتگرد ہلاک
اس موقع پرنوید ہاشم کی بہن کا کہنا تھا کہ فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں نےبچوں کو یتیم کر دیا،دہشتگردوں نے 3 بچوں سے ان کے باپ کا سایہ چھین لیا۔
