پیپلز پارٹی نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کو مسترد کردیا۔
ترجمان پیپلزپارٹی شازیہ مری کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت نے عوام پر مہنگائی کا بوجھ ڈال دیا، یہ قبول نہیں،مہنگائی کے ستائے عوام کو ریلیف دینے کے بجائے مشکلات میں اضافہ کیا جا رہا ہے۔
پیٹرولیم قیمتوں میں اضافے کے خلاف درخواست دائر کر دی گئی
پیٹرول و ڈیزل مہنگا ہونے سے غریب، محنت کش اور متوسط طبقہ زیادہ متاثر ہوگا،ایک طرف رمضان پیکج کا دعویٰ اور دوسری طرف مہنگائی کا تحفہ، حکومت کا تضاد واضح ہے۔حکومت بے روزگاری اور معاشی بحران کے خاتمے پر توجہ دے، عوام کو مزید نہ آزمائے۔
یاد رہے کہ حکومت نے اگلے پندرہ روز کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے۔ پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے کا اضافہ کیا گیا جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 258 روپے 17 پیسے فی لیٹر ہو گئی۔
سولر نیٹ میٹرنگ: وفاقی حکومت، نیپرا اور لیسکو سے جواب طلب
اس کے علاوہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 32 پیسے اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 275 روپے 70 پیسے ہو گئی۔
