کاروباری ہفتے کے پہلے روز ملک میں سونے کی قیمت میں کمی آگئی۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 3ہزار200روپےسستا ہوگیا، نئی قیمت 5لاکھ 23ہزار762روپےہوگئی۔
دنیا کا سونا کن ممالک کے پاس؟ پاکستان کا شمارکس صف میں ہوتا ہے؟
اسی طرح 10گرام سونا 2ہزار743روپےسستا ہوا،نئی قیمت 4لاکھ 49ہزار41روپے ہوگئی۔دوسری جانب عالمی مارکیٹ بھی میں آج سونے کی قیمت میں بڑی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔
سونے کے نرخ آج 1.1 فیصد گر کر 4,988.04 ڈالر فی اونس کی سطح پر آ گئے ہیں، اپریل کیلئے امریکی سونے کے سودے 0.8 فیصد کمی کے ساتھ 5,006.60 ڈالر فی اونس پر طے ہوئے۔
پاکستان میں سونے کے ذخائر کی مالیت سامنے آ گئی
یاد رہے پاکستان میں آخری کاروباری دن سونے کی فی تولہ قیمت میں 7 ہزار روپے کا اضافہ ہوا تھا جبکہ عالمی مارکیٹ میں 70 ڈالر کا اضافہ ہونے سے فی اونس قیمت 5042 ڈالر ہو گئی تھی۔
