پشاورمیں آٹے کا 20 کلو تھیلا مزید مہنگا ہوگیا،قیمت 200 روپے اضافے کے بعد 3 ہزار روپے سے بھی تجاوز کر گئی۔
آٹا ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق مکس آٹے کا 20 کلو تھیلا 2900 سے بڑھ کر 3100 روپے میں فروخت ہونے لگا۔
رمضان میں عوام کو کم قیمت پر آٹا فراہم کرنے کا فیصلہ
اسی طرح فائن آٹے کا 20 کلو تھیلا 3 ہزار سے بڑھ کر 3200 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔
شہری کہتے ہیں کہ رمضان سے قبل ہی گراں فروش سرگرم ہیں اور من مانی قیمتیں وصول کر رہے ہیں،دوسری جانب آٹا ڈیلرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں ڈیمانڈ کے مطابق آٹا موجود نہیں اس لیے قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔
رمضان المبارک کے آغاز سے قبل آٹے کی قیمتوں میں مزید اضافہ متوقع ہے۔
