اسٹیٹ بینک نے پاکستان میں سونے کے ذخائر کی مالیت کے بارے میں تفصیلات جاری کر دیں۔
ملک کے مرکزی بینک کے مطابق پاکستان میں موجود 64.76 ٹن سونے کے ذخائر کی مالیت 10.374 ارب ڈالر ہو گئی ہے۔
اسٹیٹ بینک نے کہا کہ جنوری 2026 میں ملکی سونے کے ذخائر کی مالیت 1.279 ارب ڈالر بڑھی ہے اس کے علاوہ رواں مالی سال کے ابتدائی 7 ماہ میں ملک میں سونے کے ذخائر کی مالیت 3.5 ارب ڈالر کا اضافہ ہوا۔
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے اضافے کا امکان
اسٹیٹ بینک کے اعداد و شمار کے مطابق جون 2025 میں ملکی سونے کے ذخائر کی مالیت 6.84 ارب ڈالر تھی، ملک میں سونے کے ذخائر 20 لاکھ 82 ہزار اونس یا 55 لاکھ 52 ہزار تولے ہیں۔
