حکومت نے اگلے پندرہ روز کیلئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا۔
حکومت کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے کا اضافہ کردیا گیا ہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 258 روپے 17 پیسے فی لیٹر ہو گئی۔
جولائی سے ستمبر تک پٹرولیم لیوی کی مد میں 110 ارب روپے کی اضافی وصولی
اس کے علاوہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 32 پیسے اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 275 روپے 70 پیسے ہو گئی۔
پیٹرولیم ڈویژن نے قیمتوں میں اضافے کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا ہے۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق ہو گیا ہے۔
