بانی پی ٹی آئی عمران خان کے علاج کے سلسلے میں ڈاکٹرز کی 2رکنی ٹیم اڈیالہ جیل پہنچ گئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر امجد اور ڈاکٹر ندیم قریشی پر مشتمل 2رکنی ڈاکٹرز کی ٹیم اڈیالہ جیل پہنچ گئی ،گیٹ نمبر 5سے ایک ایمبولینس اور ڈاکٹرز کی ٹیم جیل میں داخل ہوئی ۔
عمران خان کے طبی معائنے کیلئے میڈیکل پینل تشکیل ، اسپتال منتقل کرنے کا فیصلہ
میڈیکل ٹیم بانی پی ٹی آئی کے طبی معائنے کے بعد اسپتال منتقل کرنے سے متعلق فیصلہ کریگی۔
یاد رہے کہ اپوزیشن اتحاد نے عمران خان کی صحت کے حوالے سے شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کرنے کا مطالبہ کیا تھا ۔
دوسری جانب وفاقی حکومت کی جانب سے گزشتہ روز عمران خان کی آنکھوں کے چیک اپ کے لیے الشفاء آئی اسپتال کے دو ماہر ڈاکٹروں پر مشتمل میڈیکل بورڈ تشکیل دیا گیا تھا۔
