بانی پی ٹی آئی عمران خان کے طبی معائنے کے لیے حکومت نے میڈیکل پینل تشکیل دے دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق
ذرائع کا کہنا ہے کہ پینل میں ڈاکٹر امجد اور ڈاکٹر ندیم قریشی شامل ہیں۔ میڈیکل پینل آج بانی پی ٹی آئی کے طبی معائنے کیلیے جیل پہنچ سکتا ہے۔ معائنے کے بعد میڈیکل بورڈ کی سفارشات کی روشنی میں بانی کو اسپتال منتقل کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔
عمران خان کی 20 منٹ تک بات کروائی گئی ، بچوں کی آواز سن کر بیحد خوش ہوئے ، علیمہ خان
دوسری جانب وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی صحت کے پیش نظر ان کو جیل سے اسپتال منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
طارق فضل چوہدری نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی کو اپنے بیٹوں سے بات کرنے کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ حکومت انسانی ہمدردی اور قانونی تقاضوں کو مقدم رکھتی ہے۔
وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ ہر قیدی کو قانون کے مطابق سہولیات فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔
