پنجاب حکومت نے مستحق خاندانوں کی معاونت کیلئے ڈیجیٹل رمضان نگہبان پیکیج کا باقاعدہ آغاز کردیا ہے۔
پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے تحت پیکیج کے ہرمرحلے پرشفافیت یقینی بنانے کے اقدامات مکمل کرلئے گئے ہیں جبکہ معلومات اوررہنمائی کیلئے 08000-2345 ہیلپ لائن بھی قائم کردی گئی ہے۔
صوبے کی ہرتحصیل میں 160 خصوصی مراکزفعال کئے گئے ہیں جہاں شہریوں کورجسٹریشن اوررہنمائی کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔
وزیراعلیٰ مریم نوازنے نگہبان اے ٹی ایم کارڈ کے اجرا پراطمینان کا اظہارکرتے ہوئے بتایا کہ 40 لاکھ گھرانوں کو مجموعی طورپر40 ارب روپے مالی امداد دی جائے گی۔
سونے کی قیمت میں کمی کے بعد ایک بار پھر بڑا اضافہ
ان کا کہنا تھا کہ امداد کی ادائیگی مکمل طورپرڈیجیٹل اورشفاف نظام کے تحت ہوگی تاکہ نہ لمبی قطاریں ہوں اورنہ ہی شہریوں کو کسی مشقت کا سامنا کرنا پڑے۔
وزیراعلیٰ کے مطابق اے ٹی ایم کارڈ کی ڈلیوری کا عمل شروع ہو چکا ہے جبکہ کارڈ ایکٹیویشن اور رقم کے حصول کیلئے برانچ لیس بینکنگ ایجنٹس اورآؤٹ لیٹس بھی مقررکردیئے گئے ہیں۔
مریم نوازنے کہا کہ رمضان المبارک میں راشن کارڈ کی مالی امداد 3 ہزارسے بڑھا کر 10 ہزارروپے کردی گئی ہے۔
مزید برآں ہرتحصیل میں نگہبان دسترخوان کے تحت روزانہ لاکھوں روزہ داروں کیلئے افطاری کا اہتمام اور سہولت بازاروں میں رعایتی نرخوں پراشیائے ضروریہ کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔
