توشہ خانہ ٹو کیس میں بانی پی ٹی عمران خان کی سزا معطل کرنے کیلئے انہیں ضمانت پر رہا کرنے کی درخواست اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر کر دی گئی۔
بیرسٹر سلمان صفدر اور خالد یوسف چوہدری نے عمران خان کی ضمانت پر رہائی کی درخواست دائر کی۔
وکلاء نے 190 ملین پاؤنڈ کیس میں سزا معطل کرنے کا کیس جلد سماعت کیلیے مقرر کرنے کی متفرق درخواست بھی دائر کی۔
اسلام آباد جیل مکمل ہو گی تو عمران خان کو وہاں منتقل کیا جائے گا ، وزیر داخلہ
درخواست میں کہا گیا ہے کہ عمران خان اپنی دائیں آنکھ کی سنگین بیماری میں مبتلا ہیں، ڈاکٹر نے قرار دیا کہ درخواست گزار کی دائیں آنکھ خون کے لوتھڑے کے باعث شدید متاثر ہو چکی ہے۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ بیماری کے نتیجے میں عمران خان کی دائیں آنکھ کی بینائی صرف 15 فیصد رہ گئی ہے، اس بیماری کا علاج جیل کے اندر ممکن نہیں، ضمانت پر رہا کیا جائے تاکہ وہ اپنا علاج کروا سکیں۔
