پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کے حوالے سے تجاویز سامنے آ گئی ہیں۔
آج رات بارہ بجے کے بعد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی توقع ہے، پیٹرول فی لیٹر 4 روپے 39 پیسے مہنگا ہو سکتا ہے۔
اس اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 257 روپے 56 پیسے ہونے کا امکان ہے۔ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 40 پیسے تک اضافہ ہو سکتا ہے، جس کے بعد نئی فی لیٹر قیمت 273 روپے 78 پیسے ہو جائے گی۔
رمضان میں عوام کو کم قیمت پر آٹا فراہم کرنے کا فیصلہ
ذرائع کے مطابق لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے 55 پیسے فی لیٹر اضافہ متوقع ہے جبکہ مٹی کا تیل فی لیٹر 4 روپے مہنگا ہو سکتا ہے۔
نئی قیمتوں میں رد و بدل کا حتمی اعلان وزیراعظم کی منظوری کے بعد کیا جائے گا۔
