دبئی، عالمی بندرگاہ آپریٹر کمپنی ڈی پی ورلڈ نے اپنی اعلیٰ قیادت میں اہم تبدیلی کرتے ہوئے نئے چیئرمین اور گروپ چیف ایگزیکٹو آفیسر کے تقرر کا اعلان کردیا ہے۔
دبئی میڈیا آفس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق عیسیٰ کاظم کو بورڈ آف ڈائریکٹرزکا چیئرمین جبکہ یوراج نرائن کو گروپ چیف ایگزیکٹو آفیسرمقررکیا گیا ہے۔
بیان میں سابق سربراہ سلطان احمد بن سلیم کا براہِ راست ذکرنہیں کیا گیا تاہم یہ تبدیلی ان انکشافات کے بعد سامنے آئی ہے جو حالیہ دنوں امریکی محکمہ انصاف کی جانب سے جاری دستاویزات میں سامنے آئے۔
اوورسیزپاکستانیوں کیلئے مراعاتی پیکیج متعارف، سول اعزازات کا بھی اعلان
ان دستاویزات میں امریکی مجرم جیفری ایپسٹین اورسلطان احمد بن سلیم کے درمیان قریبی روابط اورباقاعدہ خط وکتابت کا ذکر کیا گیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق دونوں افراد کے درمیان 2009 سے 2018 تک متعدد پیغامات کا تبادلہ ہوا، جن میں ملاقاتوں، تعارف اور کاروباری مواقع سمیت نجی نوعیت کے معاملات بھی شامل تھے۔
دستاویزات میں یہ بھی عندیہ دیا گیا ہے کہ سلطان احمد بن سلیم نے ایپسٹین سے امریکہ میں ان کی رہائش گاہ اور جزیرے پر بھی ملاقاتیں کیں۔
ڈی پی ورلڈ دنیا کی بڑی بندرگاہ آپریٹنگ کمپنیوں میں شمار ہوتی ہے اور اس کی قیادت میں یہ تبدیلی عالمی کاروباری حلقوں میں خاصی توجہ کا مرکز بن گئی ہے۔
