پنجاب حکومت اور پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کے درمیان مذاکرات کامیاب ہو گئے۔
فلور ملز ایسوسی ایشن نے رمضان المبارک میں عوام کو ریلیف دینے کا عندیہ دیدیا، پنجاب بھر کے 64 سہولت اور رمضان سہولت بازاروں میں آٹا کم نرخوں پر فروخت کیا جائے گا۔
پشاور میں آٹا مزید مہنگا ، 20 کلو کا تھیلا 2800 روپے کا ہو گیا
ایسوسی ایشن کے مطابق پنجاب بھر میں آٹے کی سپلائی معمول کے مطابق جاری رہے گی ، 10 کلو گرام آٹے کا تھیلا 850 روپے میں فروخت کیا جائیگا۔
صوبے بھر میں فلور ملزکی جانب سے 1550 آٹا سیل پوائنٹ قائم کئے جائیں گے۔ سیل پوائنٹ پر 10 کلو آٹے کا تھیلا 905 اور 20 کلوکا تھیلا 1810 روپے میں فروخت کیا جائے گا۔
