عوامی دباؤ کام کر گیا، سولر نیٹ میٹرنگ قوانین میں تبدیلی متوقع ہے۔
نجی چینل نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ حکومت نے نیپرا میں نئے سولر نیٹ میٹرنگ قوانین پر نظر ثانی کیلئے خط لکھ دیا۔ جس پر پاور ڈویژن نے نیپرا میں نظرثانی کی درخواست دائر کر دی۔
سولر صارفین کے کنٹریکٹس کا ہرصورت تحفظ یقینی بنایا جائے،وزیراعظم
حکومت نے استدعا کی ہے کہ موجودہ صارفین کے معاہدوں میں کسی قسم کی تبدیلی نہ کی جائے اور یونٹ کے بدلے یونٹ کا فارمولہ بدستور نافذ رہے۔
پاور ڈویژن نے نیپرا میں دائر نظر ثانی درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ پہلے سے موجود سولر صارفین کو مکمل تحفظ فراہم کیا جائے اور ان کے لیے پرانے نیٹ میٹرنگ ریگولیشنز ہی برقرار رکھے جائیں۔
سولر صارفین سے فکسڈ چارجز وصول کرنے کی اجازت طلب
واضح رہے وزیراعظم نے سولر نیٹ میٹرنگ کو نیٹ بلنگ میں تبدیل کرنے کے معاملے کا نوٹس لے کر پاور ڈویژن کو نظر ثانی درخواست کی ہدایت کی تھی۔
