سپارکو کی طرف سے رمضان المبارک 1447 ہجری کے چاند کی متوقع رویت کی سائنسی پیشگوئی سامنے آگئی۔
ترجمان سپارکو کا کہنا ہے کہ رمضان المبارک کا نیا چاند 17 فروری 2026 کو شام 5 بج کر 1 منٹ پر پیدا ہوگا۔فلکیاتی اعداد و شمار کی بنیاد پر 18 فروری 2026 کی شام آنکھ سے چاند نظر آنے کے امکانات روشن ہیں۔یکم رمضان المبارک 19 فروری 2026 کو ہونے کا امکان ہے۔
رمضان المبارک کا چاند، رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 18 فروری کو ہو گا
18 فروری 2026 کو غروبِ آفتاب کے وقت چاند کی عمر تقریباً 25 گھنٹے اور 48 منٹ ہوگی،ساحلی علاقوں میں غروبِ آفتاب اور غروبِ ماہتاب کے درمیان دورانیہ تقریباً 59 منٹ متوقع ہے۔
اسلامی مہینے کے آغاز کا حتمی اعلان رویتِ ہلال کمیٹی پاکستان کرے گی،جو ملک بھر سے موصول ہونے والی مستند شہادتوں کی بنیاد پر فیصلہ کرنے کا مجاز ادارہ ہے۔
