جنوبی کوریا کی تفریحی دنیا کو جمعرات، 12 فروری 2026 کو ایک افسوسناک خبر موصول ہوئی کہ ٹی وی اور ڈراموں کے مشہور اداکار جنگ ایون وو 39 سال کی عمر میں اچانک انتقال کر گئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق اداکار جنگ یون وو کی آخری انسٹاگرام پوسٹ ان کی وفات سے صرف ایک دن قبل پوسٹ ہوئی تھی، جس میں انہوں نے ہانگ کانگ کے اداکار لیسلی چونگ اور برطانوی گلوکارہ ایمی وائن ہاؤس کی تصاویر کے ساتھ اپنی تصویر بھی شامل کی، اور کیپشن میں لکھا کہ گم شدہ، حسد کی گئی، پچھتاوا…
میں عاصم اظہر کا نام لوں؟ ہانیہ عامر کے شرارتی جواب سے سوشل میڈیا پر ہنگامہ مچ گیا
فوٹو اور کیپشن نے شائقین اور سوشل میڈیا صارفین کے درمیان قیاس آرائیوں کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔ کچھ ماہرین کے مطابق ’PIR.BG‘ کے حروف الٹے کرنے پر ‘GB.RIP’ کا مفہوم نکلتا ہے، یعنی ’’Goodbye, Rest In Peace‘‘۔ تاہم، ابھی تک ان کی وفات کی سرکاری وجہ سامنے نہیں آئی۔
View this post on Instagram
جنگ ایون وو، جن کا اصل نام جنگ ڈونگ جن تھا، نے 2006 میں اداکاری کا آغاز کیا اور تقریباً دو دہائیوں تک ٹی وی ڈراموں اور تفریحی پروگراموں میں نمایاں کردار ادا کیے۔ ان کے معروف شوز میں ’’برائیڈ آف دی سن‘’، ’’فائیو فنگرز‘’، ’’ون ویل-رائزڈ ڈاٹر‘‘ اور ’’مائی اونلی ون‘’ شامل ہیں، جن کی وجہ سے وہ شائقین میں اپنی منفرد پہچان رکھتے تھے۔
اداکار کی اچانک وفات نے نہ صرف ان کے مداحوں کو صدمے میں ڈال دیا ہے بلکہ تفریحی دنیا میں بھی ایک خالی پن پیدا کر دیا ہے۔ شائقین اب بھی ان کے آخری پیغام کی گہرائی اور راز کی وضاحت کے منتظر ہیں۔
