امریکی ریاست ٹیکساس میں واقع ایل پاسو انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو سیکیورٹی خطرات کے پیش نظر بند کر دیا گیا ہے اور آئندہ 10 دنوں کے لیے تمام پروازیں معطل کر دی گئی ہیں
امریکی فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن (FAA) نے بتایا کہ ایئرپورٹ کے اطراف کی فضائی حدود کو نیشنل ڈیفنس ایئر اسپیس قرار دیا گیا ہے اور اس دوران ایسی کسی بھی پرواز کے خلاف مہلک طاقت استعمال کی جا سکتی ہے جسے سیکیورٹی خطرہ تصور کیا جائے۔
ایئرپورٹ حکام اور FAA نے مسافروں کو مطلع کیا ہے کہ تمام داخلی اور خارجی پروازیں مؤثر طور پر روک دی گئی ہیں، جس سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہو سکتا ہے۔
پولینڈ نے ٹرمپ کے غزہ بورڈ آف پیس میں شمولیت سے انکار کر دیا
ایئرپورٹ پر عملے اور مسافروں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے اضافی حفاظتی انتظامات کیے گئے ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ ایئرپورٹ کی بندش آئندہ 10 دنوں کے لیے مؤثر رہے گی اوراس دوران کسی بھی غیر مجاز یا مشتبہ پرواز کی اجازت نہیں دی جائے گی یہ فیصلہ امریکی قومی سلامتی اور شہریوں کی حفاظت کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔
