مراکشی معروف گلوکار اور موسیقار سعد لامجرد نے بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان کے ساتھ دوبارہ ملاقات پر اپنی خوشی اور شکرگزاری کا اظہار کیا ہے۔
سعد لامجرد کو ان کے مشہور گانے “LM3ALLEM” کی وجہ سے شہرت حاصل ہوئی، جسے یوٹیوب پر ایک ارب سے زائد بار دیکھا جا چکا ہے اور یہ عربی موسیقی کی سب سے زیادہ دیکھی جانے والی ویڈیوز میں شامل ہے۔

چاہت فتح علی خان کی بسنت پر پتنگ تھامے رقص کی دلچسپ ویڈیو وائرل
سعد لامجرد نے انسٹاگرام پر سلمان خان کے ساتھ اپنی متعدد تصاویر شیئر کیں، جن میں سلمان خان نے مہربانی سے اپنے بازو سعد کے کندھے پر رکھا ہوا ہے اور دونوں خوشگوار انداز میں مسکرا رہے ہیں۔ ایک تصویر میں سعد لامجرد سلمان خان اور یولیا کے ساتھ پوز دیتے ہوئے بھی نظر آئے۔
View this post on Instagram
سعد نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ یہ میرے دل کو خوشی اور شکرگزاری سے بھر دیتا ہے کہ میں ایک بار پھر اپنے بھائی، مسٹر سلمان خان کے ساتھ ہوں۔
انہوں نے سلمان خان کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے انہیں اپنے خاندان، قریبی دوستوں اور عزیزوں میں خوش آمدید کہا اور اپنا ایک حصہ بنایا۔

طلاق یافتہ مرد سے شادی کرنے والی خواتین کے لیے بشریٰ انصاری کا اہم مشورہ
اگرچہ سعد نے ملاقات کی وجہ واضح نہیں کی، لیکن ان کی یہ تصاویر اور پیغام سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئے اور مداحوں کی توجہ کا مرکز بن گئے۔
