بنگلا دیش کرکٹ بورڈ کے سربراہ امین الاسلام ہنگامی طور پر لاہور پہنچ گئے۔
بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کے صدر امین الاسلام چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے ملنے لاہور پہنچ گئے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بنگلا دیشی بورڈ کے صدر امین الاسلام محسن نقوی کے ہمراہ آئی سی سی ہنگامی میٹنگ میں آن لائن شریک ہوں گے۔
بی سی بی کے صدر امین الاسلام لاہور میں ملاقاتوں اور آئی سی سی اجلاس میں شریک ہونے کے بعد آج شام کو ہی ڈھاکا واپس چلے جائیں گے۔
وقت بتائے گا آئی سی سی سے کس نے رابطہ کیا ، پی سی بی نے بھارتی پروپیگنڈہ مسترد کر دیا
پاکستان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارت کے خلاف میچ کھیلنے سے انکار کر دیا تھا جس پر آئی سی سی کی ایک اور ہنگامی میٹنگ آج ہوگی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں پاک بھارت میچ سے متعلق بھی گفتگو متوقع ہے، اعلی ٰحکام کی اہم ملاقات میں مختلف آپشنز پر غور ہو گا، ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی سی سی کی جانب سے پاکستان کو منانے کی کوششیں جاری ہیں۔
