امریکی محکمہ خارجہ نے پاکستان سے متعلق نیا سیکیورٹی الرٹ جاری کر دیا۔
اسلام آباد ترلائی کلاں میں خود کش دھماکے کے بعد امریکا نے پاکستان سے متعلق نیا سکیورٹی الرٹ جاری کر دیا ہے۔
امریکی محکمہ خارجہ نے سیکیورٹی ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے پاکستان میں سفر کرنے والے امریکی شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے۔
امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ امریکی شہری عوامی اجتماعات میں جانے سے گریز کریں اور اپنی ذاتی سیکیورٹی منصوبہ بندی کے بارے میں نئے سرے سے جائزہ لیں۔
اسلام آباد دھماکے کا ماسٹر مائنڈ کالعدم داعش سے تعلق رکھتا ہے، وزیرداخلہ
سیکیورٹی ایڈوائزی میں کہا گیا کہ امریکی شہری مقامی میڈیا پر صورت حال سے متعلق تازہ معلومات سے آگاہ رہیں۔
