وزیردفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ ریاست ترلائی اسلام آباد حملے کا جواب پوری قوت سے دے گی،نمازیوں کو شہید کرنے
والے دین اور وطن کے دشمن ہیں۔
ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ مسجد حملے میں ملوث دہشت گرد کا افغانستان آناجانا ثابت ہواہے،بھارت اور طالبان گٹھ جوڑ کے تانے بانے مل رہے ہیں۔
امام بارگاہ پرحملہ کرنے والے کی شناخت ہوگئی
سیکیورٹی گارڈ کے روکنے پر دہشتگرد نے فائرنگ کی ، بعد میں دھماکہ کیا،معرکہ حق میں عبرتناک شکست کے بعد بھارت پراکسی وار لڑرہاہے،بھارت میں اب براہ راست جنگ لڑنے کی ہمت نہیں رہی۔
وزیردفاع خواجہ آصف نے مزید انکشاف کیا کہ خودکش حملہ آور نوشہرہ میں رہائش پذیر تھا،پشاور میں خودکش حملہ آو ر کے رشتہ داروں کا پتہ چل گیاہے۔
سانحہ ترلائی،عالمی برادری کا سخت ردعمل آگیا
خودکش حملہ آور ڈیڑھ سال قبل افغانستان سے واپس آیاتھا،خودکش حملہ آور اسلام آباد اکیلا آیا ، فی الحال ہینڈلرز سے متعلق تحقیقات کی جارہی ہیں۔
