عالمی برادری نے اسلام آباد کے علاقے ترلائی میں نماز جمعہ کے دوران ہونے والے خودکش دھماکے کی شدید مذمت کی ہے ۔
اسلام آباد کے علاقے ترلائی میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا ، 31 افراد شہید ، 150 زخمی
ایرانی سفیررضا امیری مقدم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پراپنے بیان میں کہا کہ ایران کی حکومت اور عوام کی جانب سے دہشت گرد حملے کی سخت مذمت کرتے ہیں،حملے میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتا ہوں،زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہیں۔
On behalf of the Government and the people of the Islamic Republic of Iran, i strongly condemn the hideous and awkward terrorist attack in Islamabad during the Friday prayers which lead to the martyrdom and injury of tens of innocent civilians.
I extend my sincere and deepest… pic.twitter.com/NiryDpuQrD— Reza Amiri Moghadam (@IranAmbPak) February 6, 2026
برطانیہ نے بھی اسلام آباد میں ہونے والے خودکش حملے کی شدید مذمت کی ہے ، برطانیہ کی جانب سے حملے میں شہید ہونے والوں کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا گیا۔
Outraged and heartbroken by the horrific attack at Imambargah in Islamabad during Friday prayers. My thoughts and prayers are with those killed and injured and their families. Such violence is abhorrent. We stand with Pakistan.
— Jane Marriott (@JaneMarriottUK) February 6, 2026
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے معصوم جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس اورمتاثرہ خاندانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا،برطانوی ہائی کمیشن نے کہا کہ ایسی پرتشدد کارروائیاں ناقابلِ قبول اور قابلِ نفرت ہیں،دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتےہیں۔
اسلام آباد کے علاقے ترلائی میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا ، 31 افراد شہید ، 150 زخمی
امریکا کی جانب سے بھی اسلام آباد میں ہونے والے دھماکے کی مذمت کی گئی ،امریکا نے جاں بحق افراد کے اہلخانہ سے اظہار تعزیت کی۔
The United States strongly condemns today’s terrorist attack in Islamabad that left innocent worshippers dead and injured. We condemn all acts of terror and violence, including this attack.
On behalf of the United States, I offer our sincere condolences to those injured and to… pic.twitter.com/9rzPdWpHTD— U.S. Embassy Islamabad (@usembislamabad) February 6, 2026
امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر کا سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ شہریوں اور عبادت گاہوں کیخلاف دہشت گردی ناقابل قبول ہے،امن و سلامتی کیلئے پاکستان کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں، مشکل وقت میں پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں۔
سعودی عرب نے اسلام آباد میں مسجد پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ،سعودی وزارت خارجہ نے دھماکے میں شہید افراد کے اہلخانہ اور حکومت پاکستان سے اظہار تعزیت کیا۔
امام بارگاہ پرحملہ کرنے والے کی شناخت ہوگئی
سعودی عرب نے دھماکے میں زخمی افراد کی جلد صحت یابی کیلئے دعاکی،سعودی وزارت خارجہ نے کہا کہ سعودی عرب عبادت گاہوں کو نشانہ بنانے اور بےگناہ افراد کے قتل کی مذمت کرتاہے،دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے ساتھ ہیں۔
متحدہ عرب امارات نے دھماکے میں درجنوں افراد شہید اور زخمی ہونے پر اظہار افسوس کیا، وزارتِ خارجہ یو اے ای نے کہا کہ مجرمانہ کارروائیوں کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔
امن و استحکام کو نقصان پہنچانے کیلئے کی جانے والی دہشتگردی کو مسترد کرتے ہیں ،متحدہ عرب امارات نے پاکستانی عوام اور حکومت سے مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔
یو اے ای نے بزدلانہ حملے میں شہدا کے اہلخانہ سے اظہار تعزیت کیا، زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی۔
روس نے بھی اسلام آباد میں ہونے والے خودکش دھماکے کی مذمت کی، دھماکے میں جاں بحق افراد کے اہلخانہ سے اظہار تعزیت کیا۔
ریاست ترلائی حملے کا جواب پوری قوت سے دیگی،وزیردفاع
روسی وزارت خارجہ نے کہا کہ شہریوں اور عبادت گاہوں کیخلاف دہشتگردی ناقابل قبول ہے، امن و سلامتی کیلئے پاکستان کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں، زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا گو ہیں، ۔
چین نے دھماکے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ کا اظہار کیا،ترجمان چینی سفارتخانہ نے کہا کہ جاں بحق افراد کے اہلخانہ سے تعزیت اور دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں، زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا گو ہیں۔
ترکیہ نے بھی دھماکے میں شہداکے لواحقین اور حکومت پاکستان سے اظہار افسوس کیا ، دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کی جلد صحتیابی کی دعا کی،ترکیہ نے کہا دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے ساتھ ہیں۔
ترلائی دھماکا، پنجاب حکومت کا فوری ردعمل، 25 ایمبولینسز اسلام آباد روانہ
سویڈن کے سفیر کا کہنا تھا کہ حملے کی ہولناک خبر سن کر دل دہل گیا، ہماری دعائیں شہدا، زخمیوں اور انکے اہلخانہ کیساتھ ہیں۔
سفیر یورپی یونین نے کہا کہ دہشتگردی اور انتہا پسندی کی تمام اقسام کی مذمت کرتے ہیں، ہم پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں۔
