اسلام آباد کے علاقے ترلائی میں مسجد و امام بارگاہ خدیجۃ الکبریٰ میں نماز جمعہ کے دوران خودکش حملے کے نتیجے میں 31 افراد جاں بحق اور 150 زخمی ہو گئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق دھماکا جمعے کی نماز میں دوسری رکعت کے دوران اس وقت ہوا جب نمازی سجدے میں تھے۔ حملہ آور نے پہلے فائرنگ کی جس کے بعد سکیورٹی اہلکاروں کیساتھ فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ اس کے بعد حملہ آور نے گیٹ پر خود کو اڑا لیا۔
ایران: بندر عباس میں دھماکا، 8 منزلہ عمارت متاثر
زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ، پولی کلینک اور پمز میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی جبکہ سکیورٹی اداروں کو ہائی الرٹ کر دیا گیا۔
دھماکے کے بعد قانون نافذ کرنے والے ادارے اور بم اسکواڈ جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔ دھماکے کی جگہ کو سیل کر دیا گیا۔
اسپتال حکام کے مطابق دھماکے میں زخمیوں کی مجموعی تعداد 100 سے زیادہ ہے جہاں پمز اسپتال میں 60، پولی کلینک میں 13 ، فیڈرل جنرل اسپتال میں 27 اور بے نظیر اسپتال میں بھی 2 زخمی لائے گئے ہیں۔
ڈی آئی خان میں امن کمیٹی کے سربراہ کے گھر خودکش دھماکا، 5 افراد جاں بحق
دوسری جانب صدر زرداری ، وزیراعظم شہباز شریف اور دیگر رہنماؤں نے دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
