سعودی ویژن 2030 کے تحت آئندہ برسوں میں پاکستانی عازمین حج کا لباس ایک ہی رکھنے کی تجویز دی گئی ہے۔
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی مذہبی امور کے اجلاس میں وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف نے کہا بطور وزیر تمام اختیارات ان کے پاس ہیں ، اختیارات نہ ہونے کا پروپیگنڈا غلط ہے۔
عازمیِ حج کیلئے سعودی ویزہ بائیو میٹرک کا عمل مکمل کرنا لازمی قرار
اجلاس میں بتایا گیا کہ حج خدمات کے لئے سعودی عرب میں دو کمپنیوں کا انتخاب کیا گیا ہے، ایک ہزار 780 حج معاونین اور میڈیکل مشن ارکان سعودی عرب جائیں گے۔
وزیر مذہبی امور نے بتایا کہ پرائیویٹ حج آپریٹرز کی فہرست میں نئی کمپنیوں کی شمولیت پر پابندی نہیں ہو گی اور معیار پر پورا اترنے والوں کو کوٹہ دیا جائے گا۔
