معروف پاکستانی اداکارہ میرا کے حوالے سے سوشل میڈیا اور مختلف حلقوں میں خبریں گردش کر رہی ہیں کہ انہیں نیویارک کے مونٹیفور میڈیکل سینٹر کے نفسیاتی وارڈ میں داخل کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق وہ اپنی آئندہ فلم کی شوٹنگ کے دوران شدید ذہنی دباؤ کا شکار تھیں۔ جس کے باعث انہیں طبی امداد کی ضرورت پیش آئی۔ تاہم اس حوالے سے اب تک کوئی باضابطہ تصدیق سامنے نہیں آ سکی۔
میرا کی نئی فلم میں شان شاہد اور سونیا حسین بھی اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ یہ فلم تھرلر صنف سے تعلق رکھتی ہے اور بتایا جا رہا ہے کہ میرا کا کردار نفسیاتی طور پر نہایت چیلنجنگ نوعیت کا ہے۔
فلم کی دیگر تفصیلات اور مکمل کاسٹ کے بارے میں تاحال حتمی معلومات جاری نہیں کی گئیں۔
یہ بھی پڑھیں: دنیا کیلئے آخری تحفہ، جیکی چن نے مرنے کے بعد ریلیز ہونے والا گانا ریکارڈ کرا دیا
واضح رہے کہ میرا کو آخری بار فلم “باجی” میں دیکھا گیا تھا۔ جسے شائقین اور ناقدین کی جانب سے مثبت پذیرائی ملی۔ اس نئی فلم کے ذریعے میرا کی طویل عرصے بعد بڑے پردے پر واپسی کا انتظار کیا جا رہا ہے۔
