سعودی عرب میں غیر قانونی تارکین وطن کے خلاف کارروائیاں تیز کر دی گئیں۔
مقامی میڈیا ایس پی اے کے مطابق سعودی عرب میں ایک ہفتے کے دوران اقامہ، لیبر اور سرحدی قوانین کی مزید 19 ہزار 975 کی خلاف ورزیاں ریکارڈ کی گئیں جبکہ 14 ہزار867 غیرقانونی تارکین کو ان کے ملک واپس بھیجا گیا۔
سعودی عرب میں 6 پاکستانی شہری71 کلو منشیات کیساتھ گرفتار
22 سے 28 جنوری 2026 کے درمیان 12 ہزار906 اقامہ قانون، 3 ہزار918 بارڈر سکیورٹی اور 3 ہزار 151 قانون محنت کی خلاف ورزیاں ریکارڈ کی گئیں۔
سعودی عرب میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے کی کوشش پر ایک ہزار 419 افراد کو گرفتار کیا گیا۔ جن میں 60 فیصد ایتھوپین، 39 فیصد یمنی اور ایک فیصد دیگر ممالک سے تعلق رکھتے ہیں۔
سعودی عرب نے حرمین شریفین میں فوٹوگرافی پر مکمل پابندی کا اعلان کر دیا
48 ایسے افراد کو بھی گرفتار کیا گیا جو سعودی عرب سے ہمسایہ ملکوں میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے، سفر، رہائش، روزگار اور پناہ دینے کی کوششوں میں ملوث 11 افراد کو بھی حراست میں لیا گیا ہے۔
