عالمی شہرت یافتہ ہالی ووڈ اداکار اور مارشل آرٹس لیجنڈ جیکی چن نے انکشاف کیا ہے۔ کہ انہوں نے ایک ایسا خصوصی گانا ریکارڈ کر لیا ہے۔ جو ان کے انتقال کے بعد دنیا کے سامنے لایا جائے گا۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ہالی ووڈ اداکار اور مارشل آرٹس لیجنڈ جیکی چن نے بیجنگ میں اپنی نئی ڈرامہ فلم “ان ایکسپیکٹڈ فیملی” کے پریمیئر کے موقع پر کہا کہ انتقال کے بعد ریلیز ہونے والا گانا دنیا کے لیے آخری پیغام ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ حالیہ برسوں میں قریبی دوستوں اور عزیزوں کی وفات نے انہیں زندگی پر گہرے غور و فکر پر مجبور کیا۔ جس کے بعد انہوں نے یہ محسوس کیا کہ انسان کو اپنے جذبات اور خیالات کو بروقت بیان کرنا چاہیے۔
جیکی چن نے کہا کہ انہوں نے اپنے دل کی باتوں اور آخری احساسات کو موسیقی کی شکل میں محفوظ کر لیا ہے۔ تاہم خاندان اور انتظامیہ کی خواہش پر یہ گانا فی الحال ریلیز نہیں کیا جائے گا۔ اور ان کے انتقال کے بعد ہی گانا عوام کے سامنے پیش کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: ہالی ووڈ کی مشہور کامیڈی اداکارہ کیتھرین او ہارا انتقال کر گئیں
انہوں نے کہا کہ ماضی میں وہ خطرناک اسٹنٹس کے دوران کم عمری میں جان سے جانے اور ایک لیجنڈ بننے کے تصور سے متاثر تھے۔ لیکن اب ان کی سوچ بدل چکی ہے اور وہ زندگی کو مختلف زاویئے سے دیکھتے ہیں۔
